کراچی:
اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کو وزیراعظم اور دیگر وزرا کی طرح عزت اور پروٹوکول ملنا چاہیےکیونکہ اداکارائیں بین الاقوامی سطح پر ملکی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہیں۔
پاکستانی اسکینڈل کوئین کے نام سے جانے جانی والی اداکارہ میرا نے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہونے والی بات چیت کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ میرا سے کسی شخص نے فلم کے بدلے نازیبا مطالبات کیے ہیں تاہم میرا نے اس شخص کو اداکاراؤں کی عزت کرنے کا سبق پڑھاتے ہوئے کھری کھری باتیں سنائی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میرا کی شیخ رشید کے ساتھ تصویر
اداکارہ میرا کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹس کے مطابق وہ لوگ جو فلم اسٹارز کے پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں انہیں یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ یہ لوگ فنکار ہیں اور ہمارے معاشرے کی نایاب شخصیات ہیں۔انہیں اداکاراؤں کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ اداکارائیں فاحشائیں نہیں ہوتیں یاپھر ان کی کوئی پارٹ ٹائم سرگرمیاں نہیں ہوتیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جان کو خطرہ ہے حکومت تحفظ فراہم کرے، اداکارہ میرا
میرا کا کہنا تھا کہ اداکاراؤں کا ہماری انڈسٹری میں بہت بڑا کردار ہوتا ہے اور یہ بین الاقوامی سطح پر ملکی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اداکارائیں نہ صرف محنت سے کام کرتی ہیں بلکہ اپنے ملک کے وقار کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردیتی ہیں۔ لہذٰا انہیں وزیراعظم اوردیگر وزرا سے زیادہ عزت اور پروٹوکول دیا جانا چاہیے تاکہ انہیں اپنے کام پر اور پاکستان فلم انڈسٹری میں خدمات انجام دینے پرفخر محسوس ہو۔
اداکارہ میرا نے مزید لکھا اگر آپ پیشہ وارانہ طریقے سے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو مکمل قانونی کاغذات، پیشگی معاوضہ اور معاہدے کے ساتھ آئیں۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ آپ کی تفریح کے لیے کوئی آپ کو ڈرنکس (شراب)، ڈرگز یا لڑکیاں پیش کرے گا تو کوئی یہاں آپ کو تفریح فراہم کرنے نہیں بیٹھا۔ اداکارہ میرا نے ان اسکرین شاٹس کو شیئر کرتے ہوئے اسے’’خصوصی پیغام‘‘ قرار دیا۔
ایک اور ٹوئٹ میں میرا نے لکھا ہیروئن کا مطلب حقیقی زندگی میں بھی ہیروئن ہوتا ہے لہذٰا وہ غلط کام کرنے والی خواتین نہیں ہوتیں، وہ کلبس میں کام نہیں کرتیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کا مطلب پاکستان فلم انڈسٹری ہے نہ کہ کلب انڈسٹری۔ فلم انڈسٹری کی کالی بھیڑیں اور مکروح چہرے بہت جلد بے نقاب ہوجانے ہیں۔
ش