معروف گلوکارہ عابدہ پروین 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل

0
312

کراچی:

اردن کے شاہی ادارے کی جانب سے سال 2020ء کی جاری کردہ 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے سال 2020ء کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے اور وسیع حلقہ اثرپیدا کرنے  والے مسلمانوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

 

تدریسی اور اشاعتی ادارہ کی شائع کردہ کتاب میں 500 بااثر مسلمان شخصیات میں ایک نام عابدہ پروین کا بھی ہے جنہیں صوفی ازم کی ’’ کوئن ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ گلوکارہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

عابدہ پروین صوفی موسیقی میں اس درجے پر پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں۔ ان کی منفرد گائیکی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی مقبولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھیں 2017 میں جنوبی ایشیائی تنظیم سارک کی جانب سے امن کا سفیر بھی مقرر کیا جاچکا ہے۔

 

واضح رہے کہ فن و ثقافت کے شعبے میں پہلے نمبر پر مشہور حمد و نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کا نام ہے جب کہ اس زمرے شرمین عبید چنائے  اور نعت خواں محمد اویس رضا قادری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here