عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے پروگرام کا اعلان

0
383

کراچی:

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ تشتر نے پاکستان میں عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا کہا کہ پروگرام کا نقشہ مکمل کرلیا گیا ہے جس کا آغاز جلد ہوگا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ادارہ نیو ورلڈ کونسیپٹس کے زیر اہتمام دسویں عالمی ویمن لیڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ادرس، نیو ورلڈ کونسیپٹس کی سی ای او یاسمین حیدر، بحرین انٹرنیشنل فیڈریشن آف بزنس کی صدر شیخہ ہند بنت سلمان الخلیفہ، کموڈور گلناز احمد، بریگیڈیئر نادیہ حیات اور سکواڈرن لیڈر امبرین گل، قومی و بین الاقومی مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین رہنماوں اور دیگر اداروں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ خواتین معاشرے کے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، کوئی بھی ملک 50 فیصد خواتین کو گھر پر بٹھا کر ترقی نہیں کرسکتا،عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی ایک پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں جس کا جلد آغاز ہوگا، پولیو ورکرز میں خواتین بڑی تعداد میں ہوتی ہیں جو بہت محنت کرتی ہیں، ڈر کے باوجود ملک بھر میں پولیو ورکرز کام کرتے ہیں، پولیو کا مشن کراچی سے خیبر تک ضروری ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here