سندھ میں کم لاگتی سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں کیلیے سیلز ٹیکس کی چھوٹ

0
141

کراچی:

حکومت سندھ نے سستے گھروں کی سرکاری اسکیموں کے لیے سیلز ٹیکس کی ترغیب کا اعلان کردیاہے اورکم لاگتی ہاؤسنگ اسکیموں پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دیدی ہے۔

سندھ حکومت نے سرکاری اسکیم پردیے جانے والی خدمات پر 13 فیصد سیلز ٹیکس معاف کردیا ہے۔ سندھ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت وفاق یا سندھ حکومت کے ہاؤسنگ پروجیکٹس پر خدمات پر سیلز ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کے لیے کم لاگت کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کررکھا ہے جبکہ سندھ حکومت نے بینظیربھٹوشہید ہاؤسنگ اسکیم متعارف کرارکھی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ خدمات پر سیلز ٹیکس کی رعایت سے سستے گھروں کی ہاؤسنگ اسکیم پر مالیت کم ہوجائے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here