پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کے گھر میں پناہ گاہ قائم کردی

0
81

لاہور:

پنجاب حکومت نے لاہور میں اسحاق ڈار کے گھر ہجویری ہاؤس میں پناہ گاہ قائم کردی۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گلبرگ ایچ بلاک میں واقع 4 کنال 17 مرلے کے ہجویری ہاؤس کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہجویری ہاؤس کے 12  کمروں میں بیڈز لگا دیئے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام چلنے والی اس پناہ گاہ میں 50 لوگوں کی رہائش کا انتظام ہوگا، عدالت نے اسحاق ڈار کے گھر کے حوالے سے حکم امتناع جاری کیا تھا۔

 

واضح رہے سابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس احتساب عدالت میں چل رہا ہے وہ 2017 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے جس کے بعد وہ وطن واپس نہیں آئے

عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے سبب انھیں اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان کی پاکستان میں موجود جائیداد کی قرقی کے احکامات جاری کیے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here