راولپنڈی:
راولپنڈی اسٹیڈیم میں شائقین کی جوک درجوک آمد نے سماں باندھ دیا، کھلاڑیوں کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کرتے رہیں، کئی اسٹینڈز کیلیے داخلہ فری ہے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میں اتوار کے روز شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر رہا، چھٹی کی وجہ سے لوگوں نے جوک درجوک اسٹیڈیم کا رخ کیا، کئی اسٹینڈز میں داخلہ فری تھا جس کا شائقین کرکٹ نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ بچے بوڑھے سبھیکھیل کو خوب انجوائے کرتے اور اپنے من پسند کھلاڑیوں کو داد دیتے رہے۔ گراؤنڈکے چاروں طرف سیکیورٹیکے سخت انتظامات کیے گئے۔
پاکستان میں متعین بنگلہ دیش کے سفارت خانے میں کام کرنے والے ملازمین اپنے قومی پرچم بھی ساتھ لائے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی ہے، ملک میں امن بحال ہونے سے انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان انا چاہیے ۔ گراؤنڈ میں پاکستان زندہ باد بنگہ دیش زندہ باد کے نعرے سن کر خوب انجوائے کیا بنگلہ دیش ہمارا دوست ملک ہے، ہمیں بنگلہ دیش کی ٹیم پر فخر ہے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے، اسی سے مثبت پیغام دیا جاسکتا ہے۔