پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار

0
113

اسلام آباد:

ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قراردے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جسٹس محسن اخترنے پی ایم ڈی سی (پاکستان میڈیکل کمیشن) کیس سے متعلق ملازمين کی درخواست پر8 جنوری کومحفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ فیصلے میں ہائيکورٹ نے پی ایم ڈی سی ختم کرکے برطرف ملازمین کو بحال کرتے ہوئے صدارتی آرڈیننس کالعدم قراردے دیا۔ عدالت نے  پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

گزشتہ سال اکتوبرميں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کرکے پاکستان میڈیکل کمیشن قائم کيا گيا تھا جس کے بعد پی ایم ڈی سی کے رجسٹرارڈاکٹرحفیظ الدین سمیت ديگر ملازمين نے فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here