کراچی:
پاکستان کے ساحلی مقامات پرکرمبیونیلا اوربلوم جیلی فش دیکھی گئی۔
ترجمان ڈبیلو ڈبیلو ایف کے مطابق بلوچستان کے ساحلی مقام گنز جبکہ جیوانی میں بڑے پیمانے پر کرمبیونیلا اور بلوم جیلی فش کے بچے دیکھے گئے، ترجمان ڈبیلو ڈبیلو ایف کے مطابق اس سے قبل یہ جیلی فش سال 2002 اور 2003 کے بعد اس علاقے میں غیرمعمولی طور پر دیکھی گئی تھیں۔
ترجمان ڈبیلو ڈبیلو ایف کے مطابق ان جیلی فش کی سمندر اور ساحل پر موجودگی کے سبب ماہی گیروں کا مچھلی کے شکار کا کام بری طرح متاثر ہو رہا ہے کیونکہ یہ جیلی فش نہ صرف شکار کے جالوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے ماہی گیروں میں سانس کی بیماریوں سمت دیگر نوعیت کی جلدی بیماریاں بھی رپورٹ ہو رہی ہیں۔