علی ظفر کے پی ایس ایل کا نغمہ بنانے پر عاصم اظہر کا ردعمل

0
141

کراچی:

گلوکار علی ظفر کی جانب سے پاکستان سپر لیگ فائیو کا اپنا نغمہ بنانے کے اعلان پر گلوکار عاصم اظہر نے ردعمل میں کہا ہے کہ علی ظفر میرے سینئر ہیں اور میں ان کے کام کی قدر کرتا ہوں۔

ہر سال کی طرح پاکستان سپر لیگ کا میلہ ایک بار پھر سجا ہوا ہے۔ کرکٹ شائقین کا لہو گرمانے کے لیے ہر سال لیگ کے ساتھ آفیشل نغمہ بھی جاری کیا جاتا ہے۔ اس بار سیزن فائیو کا نغمہ شائقین کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا نہیں کرسکا۔ آج بھی کرکٹ کے متوالے علی ظفر کے پی ایس ایل ٹو کے نغمے کو ہی سب سے بہترین نغمہ قرار دے رہے ہیں۔

علی ظفر نے چند روز قبل شائقین کی خواہش پر اپنا نغمہ بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی مختصر سی ویڈیو بھی انہوں نے جاری کی جس کا عنوان تھا ’ بھائی آرہا ہے‘۔

 

علی ظفر کی جانب سے نغمہ بنائے جانے پر پی ایس ایل فائیو کا نغمہ گانے والے گلوکار عاصم اظہر بھی خاموش نہ رہے۔ انہوں نے بھی لب کشائی کرتے ہوئے ٹویٹ میں ردعمل کا اظہار کر ڈالا۔

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے عاصم اظہر سے پوچھا گیا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کے پی ایس ایل فائیو کے نغمے کے بعد علی ظفر کا گانا جاری کرنا آپ کی بے عزتی ہے؟ جس پر عاصم اظہر نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بے عزتی کی کیا بات ہے؟ وہ میرے سینئر ہیں، میں اُن کے کام کی قدر کرتا ہو یہاں تک کہ اگر کوئی پاکستان کی ترقی کے لیے کچھ بھی کرتا ہے تو میں خوشی کے ساتھ اُس کی حمایت کروں گا۔

عاصم اظہر نے یہ بھی کہا کہ یہی مسٔلہ ہے کہ ہم لوگ آپس میں ہی بٹے ہوئے ہیں لیکن اس وقت ہمیں ایک دوسرے کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here