ایمن خان نے اپنی اور منیب کی کئی روزہ شادی کی وجہ بتا دی

0
127

کراچی: ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایمن خان نے اپنی اور اداکار منیب بٹ کی طویل روز تک جاری رہنے والی شادی کی وجہ بتا دی۔

ایمن خان نے مشہور ڈرامہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے شو میں شرکت کی جہاں اُن سے شو کی میزبان نے سوال کیا کہ  پہلے منگنی اور پھر شادی ایک ماہ تک چلتی رہی تو اتنی ہمت کہاں سے آئی؟ جس پر ایمن خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ ہماری منگنی کا دھوم دھام سے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن ہم دونوں بہنوں کے جو دوست ہیں وہ سب شوبز سے وابستہ ہیں اور جب وہ لوگ آتے ہیں تمام کام ازخود بڑھ جاتے ہیں جب کہ ایسی منگنی نہ تو میرے خاندان میں کبھی ہوئی نہ ہی منیب کے خاندان میں ہوئی۔

 

ایمن خان نے یہ بھی بتایا کہ منگنی کے بعد جب شادی کی باری آئی تو ہم نے یہ منصوبہ بندی کی کہ ہمارے اپنے تمام فنکشن مختلف ہوں گے لیکن علیحدہ نہیں کریں اور علیحدہ صرف بڑے ایونٹس جیسے مہندی، بارات اور ولیمہ ہوں گے اور اُس دوران دیگر خواتین کی تقریبات بھی منعقد ہوئی تھیں جب کہ اُس دوران ہماری سالگرہ بھی آگئی تھی اور پھر ہم نے شادی کی دعوت بھی منائی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہماری اپنی کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی کہ ہماری شادی ایک ماہ چلے گی لیکن یہ سب اچانک ازخود ہوتا گیا۔ ہمارے کل 10 ایونٹ تھے جو کہ 17 نومبر سے شروع ہوئے تھے اور 2 دسمبر تک جاری رہے ہم اپنے اس ایونٹس کی وجہ سے تھک چکے تھے لیکن پھر بھی ہم لطف اندوز ہوئے۔

یہ پڑھیں: ایمن اور منیب نے شادی کی معدوم ہوتی فضول رسمیں ایک بار پھر زندہ کردیں

ایمن نے یہ بھی بتایا کہ ہماری اتنے دن تک جاری رہنے والی شادی پر کافی تنقید بھی کی گئی لیکن ہم نے اس پر توجہ نہیں دی کیوں کہ لوگوں کا کام ہی ہے بُرا بولنا ہے اس لیے ہم نے تنقید کرنے والوں کے حوالے سے ذاتی طور پر کچھ زیادہ نہیں سوچا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here