ایرانی سائنسدانوں نے بھی کورونا کی دوا بنانے کا دعویٰ کر دیا

0
122

 

کئی ڈاکٹر وں کی دوا کورونا وائرس کے کئی مریضوں پر کامیابی سے استعمال کرچکے ہیں،ڈاکٹر مسعود سلیمانی

تہران(پاکستان نیوز) حال ہی میں امریکی جیل سے آزاد ہونے والے ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی نے دعوی کیا ہے کہ وہ خلیاتِ ساق (اسٹیم سیلز) استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری ”کووِڈ 19“ کی دوا ایجاد کرچکے ہیں۔ ایرانی اخبار ”ایران فرنٹ پوسٹ“ کے مطابق، ڈاکٹر سلیمانی کا کہنا ہے کہ اب تک کئی ڈاکٹر ان کی بنائی ہوئی دوا کورونا وائرس کے کئی مریضوں کے علاج میں استعمال کرچکے ہیں اور انہوں نے اسے بہت مو¿ثر پایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں کو تین مرحلوں میں، تین سے چھ دن تک دی جاتی ہے۔ فی الحال یہ دوا طبّی آزمائشوں (کلینیکل ٹرائلز) کے مرحلے پر ہے۔ ڈاکٹر سلیمانی نے مزید کہا کہ اس دوا کی حتمی منظوری بھی بہت جلد مل جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here