غیر معینہ مدت تک لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

0
88

اسلام آباد:

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں جب کہ غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ساتھ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے متعلق میڈیا کو بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 26 فروری سے اب تک 38 دنوں میں ہم نے بحثیت قوم اس وبا کا اچھے انداز میں مقابلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کاشکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنھوں ںے اس نازک وقت میں اتحاد کا پیغام دیا ہے اور  عوامی آگاہی میں کردار ادا کیا۔ ہمیں رنگ و نسل ، مذہب اور ہر طرح کی تفریق سے بالاتر ہوکر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here