عمران فاروق قتل کیس: میٹرو پولیٹن پولیس لندن کے 3 افسر بیان قلمبند کرانے کیلیے 6 نومبر کو طلب

0
469

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں 3 گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے 6نومبر کو طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے کی جانب سے برطانوی حکومت سے حاصل کی گئی عمران فاروق قتل کی وڈیو فوٹیج، آلہ قتل، فورانزک رپورٹس سمیت شواہد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیے گئے۔

ایف آئی اے پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 3 گواہ ذاتی حیثیت میں جبکہ 20 گواہ وڈیو لنک پر بیان قلمبند کروائیں گے، عدالت نے میٹرو پولیٹن پولیس لندن کے 3 افسر ذاتی حیثیت میں بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here