خیبرپختون خوا میں جزوی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع

0
298

پشاور:

حکومت نے خیبرپختون خوا میں جزوی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی جس کاحکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

پشاورسمیت خیبرپختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک کی توسیع کردی گئی ہے، لاک ڈاون کے سترھویں روز بھی بڑی مارکیٹس اور شاپنگ مالز بند رہے جب کہ صوبے بھرمیں پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پرمختلف علاقوں سے 86 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ محمود خان نے مردان کے علاقےمنگاہ کا دورہ کیا، عبد الولی خان یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر بھی گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا سے نہیں لڑسکتے۔

 

حکومت کا کہنا ہے کہ صرف کھانے پینے کی اشیاء والی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی، بڑے بازار، حجام کی دکانیں اوربیوٹی پارلرز بندرہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here