طیارہ حادثے میں جھلسنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ ناہیدہ دوران علاج دم توڑ گئی ہے۔
سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ کے سربراہ کے مطابق طیارہ حادثے کی زد میں آنے والی 12 سالہ ناہیدہ کا جسم 59 فیصد جھلس چکا تھا، اسپتال میں ناہیدہ کا ہر ممکن علاج کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکی تاہم باقی 2 ملازمائیں زیر علاج ہیں ان کی حالت بہتر ہیں۔
ناہیدہ ملیر کے جام کنڈہ گوٹھ کی رہائشی تھی۔ ناہیدہ ان گھروں میں جزوقتی کام کرتی تھی جن پر پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ 22 مئی کو ناہیدہ اپنی دیگر ساتھیوں عزیزہ اور ماریہ کے ہمراہ کام ختم کرکے معمول کے مطابق گھر واپس جانے کے لیے مزید کچھ ملازماؤں کا انتظار کررہی تھی کہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ناہیدہ اور اس کی دو ساتھی حادثے میں جھلس گئے گئے تھے۔