کراچی:
ملک کے معروف کراٹے گرانڈ ماسٹر محمد اشرف طائی شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے۔
پاکستان میں کراٹے کے کھیل کو متعارف کرانے والے اشرف طائی کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کردی،مطالبات کے حق میں پیر کو کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہوگا۔
نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سیدہ ثمینہ نے کہا کہ ایم اے جناح روڈ پر جاری ترقیاتی کام اور کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بندش کے سبب ان کی آمدنی کے واحد ذریعہ نمائش پر واقع کے جی اے جیمخانہ پر بھی پڑے ہیں۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ اشرف طائی کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے ان کے تربیتی مراکز کو ایس او پی جے تحت شام پانچ بجے سے رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔