کورونا وبا میں شدت، میڈیکل آلات غیرمعمولی مہنگے

0
77

راولپنڈی:

کورونا کی شدت میں اضافے سے کورونا پازٹیو کے ہوم آئسولیشن میں جانے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے استعمال بڑھ جانے پرطبی سامان کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

کورونا پازیٹو مریض کی ہوم آئسولیشن میں باڈی آکسیجن مانیٹر کرنے والا آلہ آکسی میٹر مارکیٹ سے ہی شارٹ ہوگیا ،آکسی میٹر سمیت دیگر ایلکٹو میڈیکل ایکوپمنٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرکے منافع کمانے والا مافیا مریضوں سے من مانی قیمتیں وصول کررہا ہے۔

کورونا پازٹیو مریض کے لیے ہوم آئسولیشن میں زیر استعمال آنے والا ڈیجٹیل بی پی آپریٹس 4سے 7 ہزار میں دستیاب ہے پلس آکسی میٹر جو مارکیٹ سے شارٹ ہو چکا ہے کی قیمیت 2500 سے 3000 تک پہنچ چکی ہے جو پہلے 1500 سے 1800میں دستیاب تھا اسی طرح کورونا کے مریض کی سانس پھولنے دمہ کی شکایت پر گھر میں نیبولائزیشن ضروری ہو جانے پر نیبولائزیشن کیلئے ضروری بینو لائزر اس وقت 4سے 7 ہزار میں دسیتاب ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here