وزیر اعظم نے گندم کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی

0
406

اسلام آباد:

وزیر اعظم عمران خان نے گندم کی درآمد پر سے پاپندی اور اس پر عائد ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنےا ور آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول کو یقینی بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس  میں گندم کی درآمد کی اجازت دی جائے گی، اس حوالے سے درآمد کی مقدار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور یہ درآمد نجی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی درآمد پر عائد ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ اس وقت گندم کی درآمد پر 6 فیصد اور اضافی 2 فیصد ڈیوٹی عائد ہے ۔ اجلاس میں یہ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں آٹے اور گندم کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں فوری طور پر اٹھا لی جائیں گی اور چیک پوسٹیں ختم کر دی جائیں گی۔ گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن اور گندم اور آٹے کی بیرون ملک اسمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے فیصلے بھی کیے گئے۔

اجلاس میں صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں گندم کی پیداوار ، صوبائی حکومتوں کی جانب سے گندم کی خرید، موجود اسٹاک اور ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here