شیخ رشید کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ

0
79

اسلام آباد:

وزیر ریلوے شیخ رشید ملٹری اسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج ہو کر گھر منتقل ہوگئے۔

وزیر ریلوے11 جون سے اسپتال میں زیر علاج تھے اور سات جون کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔ وزیر ریلوے کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آنے پر انہیں ملٹری اسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج کردیا گیا اور وہ گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ وہ ایک ہفتہ سے زائد عرصہ اسپتال میں زیر علاج رہے۔

اسپتال سے رخصت ہوتے وقت وزیر ریلوے نے طبی عملے کا شکریہ ادا کیا اور کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے اور ان کو حوصلہ دینے پر عملے کی تعریف کی۔

 

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میرا 24 کلو وزن کم ہوگیاہے، ڈاکٹرز نے 7 دن آرام کا مشورہ ہے جس پر عمل کر رہا ہوں، میں اب بدلہ ہوا شیخ رشید ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here