نووک جوکووک کا قصور سربیا کی وزیراعظم نے اپنے سر لے لیا

0
127

بلغراد:

سربیا کی وزیراعظم اینا برنابک نے ٹینس پلیئر نووک جوکووک کا قصور اپنے سر لے لیا۔

نمبرون ٹینس اسٹار کو ایونٹس کرانے پرکورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کچھ لوگ انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

ایسے میں سربیئن وزیراعظم نے اپنے ملک کے بہترین کھلاڑی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جوکووک کا کوئی قصور نہیں، انھوں نے اچھے کیلیے سب کچھ کیا، اگر کوئی قصور وار ہے تو وہ میں ہوں جس نے ایونٹ کی اجازت دی، اس لیے جوکووک کو کچھ نہ کہا جائے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here