ایران ؛ کلینک میں زور دار دھماکے میں 19 افراد ہلاک

0
371

تہران / تہران:

ایران کے دارالحکومت کے ایک کلینک میں خوفناک دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اریانی دارالحکومت تہران کے ایک کلینک میں اُس وقت زور دھماکا ہوا جب وہاں مریضوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور پہلی منزل کے او ٹی میں مریضوں کا آپریشن ہونا تھا۔ زوردار دھماکے میں 15 خواتین اور 4 مرد ہلاک ہوگئے جب کہ 14 افراد زخمی ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکے سے سینا اطہر میڈیکل سینٹر کے آس پاس کی عمارتیں بھی لرز اُٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد کلینک میں آگ بھڑک اُٹھی اور بلند شعلے آسمان کو چھونے لگے۔ زیادہ تر ہلاکتیں آگ میں جھلسنے اور دھوئیں سے دم گھٹ جانے کے باعث ہوئیں۔ پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر کلینک کے اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا۔

 

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں حادثہ زیر زمین میڈیکل گیس ٹینک میں اخراج کے باعث پیش آنے کے شواہد ملے ہیں تاہم تفتیش جاری ہے حتمی بات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کہی جاسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here