اسلام آباد:
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آ ف پاکستان پررمضان ریلیف پیکیج پر عملدرآمد آج (ہفتہ ) سے شروع ہو گا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے دو ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی کو ختمی شکل دیکر احکام جاری کر دیے ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے پر 4 روپے فی کلو تک سبسڈی دی جائے گی۔
اسی طرح چینی پر 5 روپے فی کلو تک سبسڈی فراہم کی جائیگی، گھی پر 15 روپے فی کلو اور آئل پر 10 روپیفی کلو سبسڈی دی جائیگی، دال چنا 20 روپے فی کلو، دال مونگ 15 روپے، دال ماش دھلی 10 روپے، سفید چنے 25 روپے، بیسن 20 روپے، کھجور 30 روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی۔
اسی طرح باسمتی چاول پر 15 روپے، سیلا چاول 15 اور ٹوٹا چاول پر بھی 15 روپے فی کلو پر سبسڈی دی جائیگی، مشروبات کی 1500 ملی لیٹر بوتل پر 15 روپے اور 800 ملی لیٹر بوتل پر 10 روپے سبسڈی دی جائیگی، چائے کی پتی پر فی کلو 50 روپے اور دودھ پر فی لیٹر 15 روپے سبسڈی دی جائیگی جبکہ تمام مصالحہ جات پر 10 فیصد تک سبسڈی دی جائیگی۔