قواعد کی خلاف ورزی؛بینکوں اور مالیاتی اداروں پر ایک ارب 68 کروڑ کے جرمانے

0
127

کراچی:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکاری قواعد کی خلاف ورزی پر بینکوں اور مالیاتی اداروں کے خلا ف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کے جرمانے عائد کیے ہیں۔

بینکوں کو قواعد پر عمل درآمد نہ کرنیوالے عملے کیخلاف کارروائی جبکہ منی لانڈرنگ کی روک تھام میں غفلت برتنے والے بنکوں کو انکوائری کرکے ذمے دار ملازمین کیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ سے جون 2020کے دوران 15 بینکوں پر ایک ارب 68کروڑ44لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

بینکوں نے کسٹمرز کی شناخت کے قواعد میں کوتاہی برتی، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قواعد پر غفلت کا مظاہرہ کیا۔ فارن ایکس چینج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بینکوں پر بھی جرمانے عائد کیے گئے۔ جن بنکوں پر جرمانے عائد کیے گئے ان میں کمرشل و اسلامی بنکوں کے علاوہ سرکاری بنک اور سپیشلائزڈ بنک بھی شامل ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here