سیکریٹری ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر کی عہدے سے مستعفی ہونے کی تردید

0
417

شہباز احمد سینئر نے سیکریٹری فیڈریشن کے عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں تردید کردی۔

شہباز سینئر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صدر ہاکی فیڈریشن کو کوئی استعفیٰ نہیں دیا، ایسے بیانات چلنا یا چلوانا غیراخلاقی عمل ہے، میرے لئے سیکرٹری پی ایچ ایف کا عہدہ کوئی بڑا نہیں، میں نے دنیا بھر میں پاکستان کے لئے عزت کمائی جس کے بعد مجھے عہدے کا لالچ نہیں لیکن مجھے افسوس ہے کہ میری لاعلمی میں مجھ سے منسوب کرکے بیانات جاری کرائے گئے جو کہ غیر اخلاقی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کو استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی مجھے اس بات کا علم ہے، اگر کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کام نہ کروں تو بغیر کسی لڑائی کے میں اس عہدے سے علیحدہ ہونے کے لئے تیار ہوں۔

 

ادھر میڈیا سے بات چیت میں شہباز سینئر نے کہا کہ استعفی نہیں دیا،صدرنے بغیربتائے عہدے سے ہٹادیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کاجائزہ لے۔شہبازسینئر نے کہا کہ جب استعفی دیاتھاتواس وقت قبول نہیں کیا،تین ماہ بعداچانک صدرپی ایچ ایف نے خودسے استعفیٰ قبول کرلیا،انہوں نے کہا کہ صدرپی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھرکے ساتھ کام نہیں کروں گا،عہدے کالالچ نہیں جوحقیقت ہے وہ بتارہا ہوں۔وا ضح رہے کہ صدرہاکی فیڈریشن نے گزشتہ روزشہبازسینئرکے استعفے کابیان دیاتھااورآصف باجوہ کوگزشتہ روزسیکرٹری پی ایچ ایف نامزد کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here