انگلینڈ نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو ہرادیا

0
118

کارڈف:

انگلینڈ نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 173 رنز بنائے، اوپنر بابر اعظم اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے تیسری وکٹ پر 103 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کی، بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 3 شاندار چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جب کہ حارث سہیل نے 36 گیندوں پر 50 رنز کی باری کھیلی، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

فخرزمان امام الحق نے 7،7 جب کہ آصف علی 3 اور فہیم اشرف 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے، عماد وسیم 18 اور حسن علی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے آرچر نے 2، ٹام، کرن اور کرس جورڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کے بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 4 گیندوں قبل صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان مورگن نے 29 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، جوئے روٹ 47 اور ونسے 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈوکٹ نے 9 اور ڈینلی نے 20 رنز کی باری کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بولر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، عماد وسیم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک شکار کیا، ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو کرنے والے محمد حسین کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here