نادی:
ماہرین کا کہناہے کہ آج تو پاکستان کیلیے معاشی مشکلات ہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت کی میعاد ختم ہونے تک معاشی استحکام یقینی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر برائے وسطی اور مغربی ایشیا وارنر لائی پیچ کاکہناہے کہ آئندہ الیکشن تک پاکستان کی قومی آمدنی 5.6تا7فیصد ہونے کا امکان ہے۔
فجی کے شہر نادی میں ایشیائی بینک کے 52ویں سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان کی اقتصادیات غیرمستحکم اور اتار چڑھاؤ کا شکار ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستان ترقی کرے گا، اس بات میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کی طرح ترقیاتی منازل طے کرے گا۔
وارنر لائی پیچ ایشیائی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اور پاکستان کی اقتصادیات سے بخوبی واقف ہیں۔