ہائی پرفارمنس سینٹر ؛ بجٹ میں 1ارب81کروڑ سے زائد مختص

0
143

لاہور:

آئندہ مالی سال کے پی سی بی بجٹ میں سب سے زیادہ رقم ہائی پرفارمنس سینٹر پر خرچ ہوگی، اس کیلیے ایک ارب 81کروڑ سے زائد روپے مختص کردیے گئے، پی ایس ایل کیلیے ایک ارب، 47 کروڑ سے زیادہ رکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ ایک ارب 81 کروڑ 14 لاکھ 43 ہزار 45 روپے رقم ہائی پرفارمنس سینٹر کے لیے رکھی گئی ہے،اس میں ڈومیسٹک کرکٹ، اکیڈمیز، کیوریٹرز اور میچ آفیشلز کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے لیے ایک ارب 47 کروڑ، 41 لاکھ، 64 ہزار 87روپے مختص کیے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ایک ارب، 44 کروڑ، 71 لاکھ روپے رکھے گئے۔ ایچ آر کے لیے ایک ارب، 34 کروڑ، 35 لاکھ، 88 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔ویمنز کرکٹ کے لیے 41 کروڑ، 17 لاکھ،64 ہزار، 552 روپے رکھے گئے ہیں۔ ٹیکسیشنز اور ڈیپریسیشن کے لیے 28 کروڑ، 51 لاکھ، 67 ہزار، 435 روپے مختص کیے گئے۔ایڈمنسٹریشن معاملات کیلیے 27 کروڑ،46 لاکھ، 26 ہزار، 961 روپے رکھے گئے۔کمرشل امور کے لیے 23 کروڑ، 23 لاکھ، 95 ہزار مختص کیے گئے۔ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کیلیے 10 کروڑ، 94 لاکھ، 38 ہزار، 100 روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

 

انفرا اسٹرکچر پر 7 کروڑ، 29 لاکھ، 76ہزار، 897خرچ ہوں گے۔سیکیورٹی اینڈ ویجیلینس کیلیے 6 کروڑ، 77 لاکھ، 96 ہزار، 620 روپے مختص کیے گئے۔ لیگل معاملات کے لیے 5 کروڑ، 97 لاکھ، 78 ہزار، 828 روپے کی رقم مخصوص ہے۔ڈس ایبلڈ کرکٹ کے لیے 3 کروڑ، 95 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ایگزیکٹیو سیکرٹریٹ کیلیے 3 کروڑ، 70 لاکھ، 66 ہزار، 84 روپے رکھے گئے ہیں۔

الیکشن اینڈ اسکروٹنی کے لیے 3 کروڑ، 65 لاکھ، 20 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔میڈیا کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل کے لیے3 کروڑ، 51لاکھ، 43ہزار، 403روپے مختص رکھے گئے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر1 کروڑ، 25 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ فنانس پر 1 کروڑ، 11 لاکھ، 51 ہزار، 826 روپے کی رقم خرچ ہوگی۔ انٹرنل آڈٹ پر 63 لاکھ، 40 ہزار، 954 روپے لاگت آئے گی۔بجٹ مجموعی طور پر 7 ارب، 76کروڑ، 85لاکھ، 61 ہزار اور 579روپے کا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here