افغان فوج سے جھڑپ میں 17 طالبان جنگجو ہلاک، متعدد زخمی

0
77

کابل: افغان فوج نے عسکری کارروائی کی تیاری میں مصروف طالبان جنگجوؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 17 جنگجو ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے فریاب ایک جھڑپ میں 17 طالبان مارے گئے جب کہ ایک کمانڈر سمیت 11 اہلکار زخمی ہیں۔ طالبان جنگجو سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی تیاری کر رہے تھے کہ افغان فوج نے دھاوا بول دیا۔

افغان وزارت دفاع نے اپنے دعوے کے ثبوت میں فوری طور پر شواہد پیش نہیں کیے نہ ہی ہلاک اور زخمی ہونے والے طالبان جنگجوؤں کی شناخت ظاہر کی گئی ہے تاہم دیگر تفصیلات جلد ہی منظر عام پر لانے کا عندیہ دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here