افغانستان کے لیے 17ہزار ٹن کھاد گوادر پہنچ گئی،عاصم سلیم باجوہ

0
98

اسلام آباد:

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادرمیں مال بردار بحری جہاز افغانستان کیلئے 17ہزار ٹن کھاد لیکر پہنچ گیاہے۔

لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں،سی پیک کے تحت منصوبے روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ گوادرمیں مال بردار بحری جہاز افغانستان کیلئے 17ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لیکر پہنچ گیاہے،یہ کھاد براستہ چمن 550 ٹرکوں سے افغانستان بھیجی جائے گی۔پہلی بار کارگو کی ہینڈلنگ مقامی سطح پر کی گئی،سی پیک کے تحت منصوبے روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here