پنجاب حکومت نے کاروبار کے لیے اوقات کار کی پابندی ختم کردی

0
105

لاہور:

پنجاب حکومت نے فیکٹریوں، صنعتی یونٹسم اور کنسٹرکشن انڈسٹری سے وابستہ کاروبار کے لیے اوقات کار کی پابندی ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سخت لاک ڈاؤن کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی بلکہ کاروبار زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں اور اب حکومت پنجاب نے فیکٹریوں، صنعتی یونٹ کنسٹرکشن انڈسٹری سے وابستہ کاروبار کے لیے اوقات کار کی پابندی ختم کردی ہے۔

اس حوالے سے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھر میں فیکٹریاں، صنعتی یونٹ (انڈسٹریز) ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کرسکیں گے، جب کہ کنسٹرکشن سیکٹر اور اس سے جڑے کاروبار وغیرہ بھی کورونا ایس او پیز کو یقینی بناکر ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام جاری رکھ سکیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here