ٹیچر کو مارنے کے الزام پر 8 سالہ طالبعلم کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کرنے کی ویڈیو وائرل

0
488

یامی:

امریکا میں ٹیچر کو مارنے کے الزام پر 8 سالہ طالبعلم کو نہ صرف اسکول سے ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا گیا بلکہ عادی مجرموں کی طرح جیل میں بھی رکھا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست میامی میں ایک اسکول کی پرنسپل نے تھانے میں ایک طالب علم کی شکایت کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ بچے نے ایک ٹیچر کو مارا ہے جس پر میامی پولیس کے افسران نے طالب علم کے ہاتوں کو پشت پر باندھ کر ہتھکڑی لگائی اور تھانے لے گئے۔

بچے کی والدہ بیناکا ڈیگینارو نے زوم پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ8 سالہ بچے کے ساتھ عادی مجرموں جیسا سلوک کیا گیا، اس کے فنگر پرنٹس لیے گئے، ڈی این اے ٹیسٹ ہوا اور جیل میں رکھا گیا۔

 

یہ واقعہ دسمبر 2018 میں پیش آیا تھا، بچے کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تاہم والدہ کو 9 ماہ تک قانونی جنگ لڑنے کے بعد بچے کیخلاف مقدمہ خارج ہونے پر کامیابی حاصل ہوئی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے گرفتاری کے لیے مجوزہ طریقہ کار پر عمل کیا ہے اور قانون کے مطابق ہی تمام امور کو جنم دیا جس پر بچے کی وکیل نے کہا کہ معاملہ یہی تو زیر بحث ہے کہ ایک بچے کی گرفتاری کے لیے بھی وہی طریقہ ہے جو ایک عادی مجرم کے لیے ہے۔

اسکول کے بچے کی ماں کی نمائندگی کرنے والی وکیل بین کرمپ نے طالبعلم پر مقدمے کے خارج ہونے کے بعد بچوں کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے درخواست دائر کرکے بچے کی گرفتاری کی ویڈیو بھی وائرل کردی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here