گھر بیٹھے پراپرٹی کی خریدو فروخت کا بائیو میٹرک منصوبہ تیار

0
110

راولپنڈی:

محکمہ ریونیو پنجاب نے اپنے انقلابی اقدام سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کرپشن اور رشوت سے پاک گھر بیٹھے پراپرٹی کی خریدو فروخت کا بائیومیٹرک منصوبہ تیار کر لیا۔

محکمہ ریونیو پنجاب کے بائیومیٹرک اور جدید پراجیکٹ سے شہری، مالکان اراضی پراپرٹی رجسٹریشن (رجسٹرار) دفاتر جائے بغیر پراپرٹی کی خرید و فروخت گھر بیٹھے  بائیو میٹرک جدید نظام سے کر سکیں گے اپنی پراپرٹی کی رجسٹریاں بھی گھر بیٹھے کرائی جا سکیں گی، ملکیتی اراضی کے انتقالات اور فرد وراثت بھی حاصل کیے جا سکیں گے، یہ جدید نظام پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اچھی شہرت کے حامل افراد،کمپنیوں کو  اشٹام فروش طرز پر باقاعدہ بھاری مالی سیکیورٹی کے ساتھ لائسنس جاری کیے جائیں گے، بائیو میٹرک سسٹم میں براہ راست نادرا، پراپرٹی رجسٹرار  انٹر لنک ہوں گے۔

 

یہ کمپنیاں شخصیات اشٹام فروش طرز پر ہر یونین کونسل، بڑے بازاروں، بڑے تجارتی مراکز میں موجود ہوں گی انھیں بائیو میٹرک سسٹم دیا جائے گا جس کی مدد سے پراپرٹی کی رجسٹریاں، اقرار نامے ہو سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here