میٹرو بس سروس ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی دھرنا

0
103

راولپنڈی:

میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کیا اور دھرنا دیکر بس آپریشن بھی روک دیا۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں شہریوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے والی میٹرو بس سروس کے لیے خدمات فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے ٹکٹنگ و دیگر شعبوں کے ملازمین نے گذشتہ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر فیض آباد میٹرو اسٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے کر بس آپریشن روک دیا جس کے باعث مختلف اسٹیشنز پر ٹکٹنگ کا عمل بھی تقریبا 2 گھنٹے تک متاثر رہا۔

احتجاج کے باعث انتظامیہ نے پولیس طلب کرکے ملازمین سے مذاکرات کیے اور ٹریک کلیئر کیا۔ میٹرو بس اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ میٹرو بس اتھارٹی نے نجی کمپنی کو جون تک کی ادائیگیاں کررکھی ہیں اور کرونا کے باعث بندش کے دوران کتنے ملازمین تعینات رہے، اس حوالے سے تفصیلات بھی طلب کررکھی ہیں۔

 

میٹرو بس اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ معمولی تعطل کے بعد اب آپریشن بحال ہے جب کہ نجی کمپنی کو ملازمین کی تنخواہوں کا ایشو حل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here