اسلام آباد:
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کیلئے سہہ ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کے تحت بجلی 1.09 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک کیلئے 2016 تا 2019 تک کے عرصے کیلئے سہہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
ایڈجسٹمنٹ کے مطابق کے الیکٹرک بجلی کی قیمتوں میں 1.09 روپے یونٹ کے حساب سے اضافہ کرسکے گی۔
ای سی سی نے کے الیکٹرک کو 4 ارب 70 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔ فنڈز کے الیکٹرک کے لیے مالی سال 2020-21 کے منظورشدہ بجٹ سے جاری کئے جائیں گے۔
ای سی سی نے پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی مالی ضروریاتِ پوری کرنے کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کرنے کے بھی منظوری دے دی۔