ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا وائرس سے متعلق جھوٹ بولنے کا اعتراف

0
85

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے عالمی وبا کورونا کی ابتدا میں وائرس کے خطرے کی سنجیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافی باب وڈورڈ کو ان کی کتاب کے لیے مختلف انٹریوز دیے، گزشتہ روز امریکی میڈیا کے کچھ حلقوں نے اس کے کچھ حصے جاری کردیے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے عالمی وبا کورونا کی ابتدا میں وائرس کے خطرے کی سنجیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس فلو سے زیادہ خطرناک ہے اور یہ ہوا کے ذریعے پھیلتا ہے جب کہ وہ اس بیماری کی شدت کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ جانتے تھے جو انہوں نے عوام کے سامنے کہا تاہم وہ اب بھی اس کی سنجیدگی کم ظاہر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس بارے میں ہلچل نہیں پھیلانا چاہتے۔

 

بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں لوگوں کو خوفزدہ نہیں دیکھنا چاہتا اور افراتفری نہیں پھیلانا چاہتا، ہم اعتماد اور ہمت کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے اس خبر کے ردعمل میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کے خطرے کو کم کرکے بیان نہیں کیا بلکہ تحمل کا مظاہرہ کیا اور وائرس کو سنجیدگی سے لیا۔

واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد امریکی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 6.3 ملین سے زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here