رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ ہوا، وزیراعظم

0
237

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران بیرون ملک سے پاکستان بھجوائے گئے ترسیلات زر کا حجم گزشتہ سال کے اس دورانیے کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر سے متعلق ٹوئٹ میں کہا ہے کہ رواں برس اگست کے مہینے میں بیرون ملک سے 2095 ملین امریکی ڈالر پاکستان بھجوائے گئے، جو گزشتہ اگست کے مقابلے میں 24.4 فیصد زیادہ ہے۔

Overseas Pakistanis sent $2,095 million in remittances in Aug 2020 — 24.4% higher than Aug. last year — in addition to the record $2,768 million in July 2020. For the first two months of this fiscal year our remittances are up 31% over the same period last year. Alhamdulillah

 

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 14, 2020

وزیراعظم نے بتایا کہ رواں برس جولائی کے دوران بھی بیرون ملک سے ریکارڈ 2768 ملین امریکی ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم گزشتہ برس کے دو ماہ کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ رہا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here