بھارت میں 105 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دیدی

0
111

بنگلور:

بھارتی ریاست کرناٹکا میں کووڈ-19 مرض میں مبتلا 105 سالہ خاتون نے موزی وبا کو گھر میں ہی اپنے پوتے ڈاکٹر کے زیرعلاج شکست دیدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا میں 105 سالہ دادی کا کھانسی اور بخار ہونے کے سبب کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آیا جس پر مذکورہ خاتون نے اسپتال جانے کے بجائے گھر میں ہی اپنے پوتے سے علاج کرانے کا فیصلہ کیا۔ اُن کا پوتا مقامی اسپتال میں ڈاکٹر ہے۔

معمر خاتون کے پوتے ڈاکٹر سری نیواس نے میڈیا کو بتایا کہ دادی اسپتال نہ جانے پر بضد تھیں، انہیں شوگر یا کوئی اور بیماری نہیں تھی۔ اس وجہ سے گھر ہی میں سمٹومیٹک ٹریٹمنٹ کی اور دادی جلد ہی صحت یاب ہوگئیں۔ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے۔

صحت یاب ہونے والی 105 سالہ خاتون کے شہر کوپال میں 8 ہزار 802 کورونا کیسز ہیں اور 186 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ ریاست کرناٹکا میں 4 لاکھ 49 ہزار کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں اور 7 ہزار 161 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں مجموعی طور پر 47 لاکھ مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اور 78 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہیں جس کی وجہ سے بھارت اس موزی وبا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے اور ایک دن میں 94 ہزار کیسز سامنے آنے کا عالمی ریکارڈ بھی بھارت کے پاس ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here