علم فلکیات !!!

0
583
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

 

سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپکی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے ہماری گزشتہ گفتگو میں ایک شخصیت کا احاطہ کیا گیا تھا جس کی ضرورت وقت کا تقاضہ تھی کاش ہم اپنے ملکوں میں کام کرنے والے لوگوں کو سراہتے اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان سے تعمیری کام لیتے تو آج ہم دنیا کو روزگار اور ملکی ایکسپورٹ کرکے نہ صرف زر مبادلہ کما رہے ہوتے بلکہ اسکے اثرات ایک عام زندگی گزارنے والے پر پڑتے اور عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا ملتا لیکن جہاں لالچ اور خود غرضیے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہوں مملکت پاک میں رشتوں کا تقدس ختم ہوچکا ہو تو اب ہم کو ترقی کے خواب سے پہلے اچھا انسان بننے کی ضرورت ہے پھر اس سے آگے کے مرحلے خود طے ہونگے۔
خیر علم الفلکیات کی مخصوص علامات اور نشانات کے موضوع کو وہیں سے جوڑتے ہیں جہاں وہ ختم کیا تھا اکثر فلکیات کے چارٹ میں ایک علامت گول دائرہ اوپر کی جانب اور اسکے نیچے ایک کراس بنا ملتا ہے اس کو نسبت حرف سے ہے اور یہ علامت کے طور پر سعد اصغر کے طور جانا جاتا ہے جس کا ذکر پچھلے ابواب میں کیا گیا تھا اس سے اگلی علامت چاند جو دو آدھے دائرہ کٹے ہوئے کے کونوں کو ملائیں تو حلال کی شکل بنتی ہے اس کی نسبت حرف ر سے ہے جبکہ قمری نشان شخصیت یا روح کا مظہر جانا جاتا ہے یہ ہمارے نظام شمسی میں سب سے چھوٹا ہے یہ زمین کا فلکیات میں چاند ہے اور منفی غیرمتحرک اور معمول یعنی ذریعہ ہے یہ سورج کی روشنی کو روشن کرتا ہے اور اس کی روشنی کو زمین پر منعکس کرتا ہے زندگی بناوٹ اور ساخت میں اسکا بہت دخل ہے شخصیت اور تحت الشعور اس کے زیر اثر ہیں اور اس سے متعلق ہیں۔
عطارد : اسے فطرت کا پیام بر کہتے ہیں ۔ ہوشیاری ، ذہانت ، مطالعہ، تخیل پسندی ، احساس ، چالاکی ، منطق ، رنگین بیانی کا شائق بناتا ہے زہنی اشتیاق کو پیدا کرتا ہے اگر یہ زائچہ میں موافق حالت میں ہو تو تمام ذہنی امور کو ترقی دیتا ہے تجارت ، کامرس ، خرید و فروخت ، ایڈورٹائزنگ اور شراکتی کاروبارمیں اعلیٰ کامیابیاں دیتا ہے جن لوگوں پر عطاردی شعائیں پوری طرح اثر انداز نہیں ہوتیں وہ بھول جانے والے ذہنی طور پر کمزورغمگین پریشان حالت خود بین خام خیال کہانیوں کی دنیا میں بسنے والے طعن آمیز رویہ رکھنے والے مذہب سے بیزار اور ناپاک رہتے ہیں اگر یہ زائچہ میں ناموافق ہو تو قوت و خیال کو پراگندہ کرتا ہے دماغی مشکلات اور نروس سسٹم میں خرابیاں پیدا کرتا ہے۔ زہرہ :- خوبصورتی پر حکومت کرتا ہے ، یہ دوستی، موافقت ،ھمدردی ، جذبات اور شائستگی سے متعلق ہے آرٹسٹک سوشل مصروفیات اور فرحت سرور کا مشتاق بناتا ہے یہان لوگوں کیلئے نرمی سلامت روی اور انس و محبت لاتا ہے جو اس کوکب کی سعادت کا اثر لیئے ہوئے ہوں ان لوگوں کو اوائلزندگی میں رومانی تجربات شادی کی خوش بختی اچھی گھریلو زندگی آرٹسٹک پیشے سے سود مندی دیتا ہے اور اور جذبہ سرپرستی اوراعانت دیتا ہے۔
اگر یہ زائچہ میں نحس ہو یا ناموافق ہو تو یہ لوگ جذباتی ، سست ،نمائشی ،خود آراءبازاری قسم کا رویہ رکھنے والے عیاش ، شھوتپرست اور فضول خرچ ہوتے ہیں جذبات محبت و انس کی کمی ہوتی ہے مالی نقصانات ، گناہ گارانہ افعال ، گندہ پیشہ اور بدنامی سے زندگی متاثر ہوتی ہے۔
قمر:- کے زیر اثر تمام امور بار آور ثابت ہوتے ہیں
یہ کوکب تبدیلی مزاج ، صاف گوء، پاکیزگی ، مہربانی ، حیاء اور مادرانہ شفقت کی خوبیوں کا حامل ہے اسکا زکر علاماتی تو اوپر ہوچکااگر قمر زائچہ میں سعد ہو تو پبلسٹی میں معاون ہوتا ہے شہرت کی بلندیوں اور رائے عامہ کو ہموار کرتا ہے ، تجارت ، سفر ، آبی سفرمیں عوام کی ضرورت سے متعلقہ اشیاءکی تجارت سے دولت دیتا ہے۔
جن لوگوں پر قمر ناقص ہو وہ اکثر خیالی پلاﺅ پکانے والے ، کاہل ، فضول خرچی کے شائق اور آسانی سے دوسروں کے زیر اثر آنےوالے ہوتے ہیں نیز غیر متوقع تنزلی ، صحت کی خرابی اور بادہ پیما لاتا ہے۔
مریخ :- علامت دائرے پر تیر کا نشان دائیں جانب اوپر کی طرف اور درمیان میں نقطہ نسبت اس کی حرف خ سے متعلق ہے یہ زہرہکا الٹ نشان ہے یعنی دائرہ نیچے اور کراس اوپر اسی لیئے یہ نحس نشان ہے کہ مادہ غالب ہے یہ مردانہ عضو تناسل کے نشان سےمشابہ ہے اسی وجہ سے اس کو مرد کی قوت قرار دیا گیا ہے علم الواح سے متعلق ماہرین ستارہ کے شرف میں بیماروں اور کمزورمردوں کیلئے الواح بناتے ہیں اس بات سے قطع نظر کہ جائز ناجائز بعد کی بات میں ایک عام بات اور میڈیا اور اس علم سے متعلق افادیات کے موضوع پر لکھ رہا ہوں اس وجہ سے اس کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔مریخ کی فطرت مزکر اور مثبت ہے یہ آتشی اور متحرک ہے یہ لوگ دعوے بالیقین یعنی اپنے حق پر اسرار کرنے والے ہوتے ہیں زور بازو سے کماتے ہیں اکثر تن سازاور عالمی تن ساز کے زائچے میں مریخ اوج یا شرف پر ہوتا ہے یہ بات تجرباتی طور پر لکھ دی ہر چند ابھی اس منزل پر پہنچنے میں کچھ وقت ہے جب یہی باتیں زیر بحث ہونگی۔
آخر میں قارئین کی توجھات اور پسندیدگی کا شکریہ جیسا کہ سب لوگ محرم الحرام کے مبارک مہینے میں اپنے عقائد کے لحاظ سے اسوقت کو منا رہے ہیں اور عقیدت اہل بیت کرام و اصحاب کا اظہار کررہے ہیں انکے نام پر جمع ہوکر انکو خراج تحسین پیش کرتےہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی عملی زندگی میں بھی اہل بیت کرام اور اصحاب کی پیروی کی جائے اگر ہم بحیثیت مسلمان اپنے فروعی اختلافات بھلا کر ایسا کرنے میں کامیاب رہے تو آگے ایک اچھا مستقبل ہمارا منتظر ہے یاد رہے کہ ہمارا اللہ ،اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم اور کتاب ایک ہی ہے آپ کہیں بھی جائیں بس فرق کچھ نہیں اللہ کے حکم پر عمل کرنا ،اطاعت نبی کریم ( ص) اور کلام پاک پر عمل کرنا ہے آپ مسلمان ہیں ان باتوں پر عمل پیرا ہیں تو اللہ بڑا مہربان اور بخشنے والاہے ہماری معمولی خطاﺅں کو درگزر فرمادے گا اور ریشہ دوانیاں کرنے والے چند مٹھی بھر افراد ناکام و نامراد ہونگے جوکہ ہوتے آئے ہیں۔
ہر کلمہ گو جو ختم نبوت پر یقین رکھتا ہے آپس میں بھائی ہے اور ایک دوسرے کا احترام انکے عقائد کا احترام ہی دین کی تعلیم اورمہذب ہونے کی دلیل ہے ،اللہ دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں ایک دوسرے کی محبت اور احترام کا جذبہ بیدار فرمائے۔ آمین
دنیا میں کامیابی باہمی اتحاد کے بغیر ممکن نہیں افسوس کہ یہ اتحاد دشمنوں میں موجود ہے لیکن بھائیوں کے مابین آجکل اس کا فقدان ہے جس کا خمیازہ ہماری نسلیں بھگتیں گی اگر ہم ابھی ہوش میں نہ آئے تولکھتے لکھتے جو زیر قلم اور زہن میں آیا دل کی آواز لکھ گیاآپ درگزر فرمائیے گا ، اپنی اور میری اصلاح فرمائیے گا، اس کے ساتھ ہی قارئین اگلے ہفتے تک اجازت دیں ،ملتے ہیں ایک ہفتے بعد۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here