کوثر جاوید
بیورو چیف واشنگٹن
وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تو تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کا عہد کیا جس پر پورے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدوجہد کر رہے ہیں ، عمران خان نے یہ بھی کہا تھاکہ جس دن میں ان چوروں اور ڈاکوﺅں پر ہاتھ ڈالوں گا تو ان کی جمہوریت بھی خطرے میں پڑ جائے گی اور پاکستان کی سالمیت کو بھی خطرہ کے نعرے لگائیں گے ،نوازشریف اور زرداری نے کبھی خواب میں بھی نہ سوچا ہوگا کہ ان کا حساب کتاب ہوگا۔ لوگ زورشور سے پاکستان کو مختلف ججوں میں رکھ اپنی ملکیت قائم کر رہے تھے۔بندے کی تدابیر غلط ہوسکتی ہیں لیکن اللہ پاک کی تدبیریں برحق اور سچ ہیں، اللہ کے نام پر بننے والا ملک پاکستان جس کی حفاظت بھی اللہ پاک فرما رہے ہیں۔نوازشریف نے گزشتہ چالیس سال سے پولیس، جوڈیشری ،سول سروسز اور دیگر اہم محکموں میں اپنے لوگ رکھے ہوئے تھے، آج بھی بڑے بڑے افسروں اور مافیاز کی صورت اختیار کر چکے ہیں ،زرداری نے پہلے پورے پاکستان میں لوٹ مار جاری رکھی اور اب سندھ میں لوٹ مار کر رہے ہیں حکومت کرنے میں باریاں لگانے والے یہ پاکستان کے دشمن اب قانون کی گرفت میں آچکے ہیں، اب کئی طریقوں سے عمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوششیں میںکامیاب نہیں ہوسکے۔پاکستان جن بیرونی قرضوں کا ڈھیر ہے سب کا سب نوازشریف اور زرداری کی وجہ سے ہوا ،جب بیرونی قرضے اتنے زیادہ ہوں تو ملک میں مہنگائی کا آنا لازم ہے۔ عمران خان کی کابینہ میں کئی لوگ بدنیتی ہیں جن کے مالی مفاد ہیں لیکن وہ بھی بچ نہیں پائیں گے۔جس طرح عمران خان نے کرونا وائرس کے دوران حکمت عملی کا مظاہرہ کیا اور آج پوری دنیا پاکستان کی مثالیں دے رہی ہے ، درخت لگانے کے پراجیکٹ کے پلیٹ فارم پر پوری دنیا میں خراج تحسین پیش کیا۔کرونا عمران میں سب سے کم نقصان ہوا، معیشت جو پہلے کمزور تھی اس میں بھی زیادہ مایوسی نہیں ہے ۔مکانوں کی تعمیر، ڈیموں کی تعمیر روزگار کے مواقع،تعلیم ،صحت اور شعبوں میں مہنگائی کر رہے ہیں۔سب سے بڑھ کر احتساب کا عمل کامیابی سے جاری رہا ،نوازشریف اور زرداری پر جو کرپشن اور لوٹ مار کے کیسزہیں، وہ تمام کے تمام ان دونوں پارٹیوں کے آپس کے کیسز ہیں، نیب کے چیئرمین کی تقرری بھی ان دونوں نے کی ، الیکشن کمیشن کا سیٹ اپ بھی ان دونوں پارٹیوں نے بنایا اور ان کی صحیح معنوں میں چیخیں نکل رہی ہیں۔مولانا ڈیزل کا دھرنا ناکام اور اپوزیشن کی ہر سازش ناکام ہوچکی ہے۔یہ جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی اتحاد قائم کر رہے ہیں جس میں ناکامی کا منہ دیکھ رہے ہیں ، عمران خان نے جس طرح دیگر شعبوں میں اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا ہے اس طرح بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے لئے قومی اسمبلی میں نشستیں اور پاکستانی بنکوں میں آن لائن اکاﺅنٹس کی سہولت بھی دے رہے ہیں جس میں پراجیکٹ کا نام روشن پاکستان کے تحت آپ دنیا کے کسی بھی ملک میں ہوں پاکستان کے بینکوں میں اکاﺅنٹ اوپن کرسکتے ہیں۔یہ اکاﺅنٹس امریکہ میں کھول سکتے ہیں ،ڈالرز میں بھی اور پاکستانی روپے میں بھی۔ا سٹیٹ بینک پاکستان کے گورنر نے گزشتہ دنوں بینک اوپننگ کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی جس میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید بھی شریک ہوئے ،تمام ماہرین نے اس اکاﺅنٹ اوپننگ کو بہترین قرار دیا۔اس سے امریکہ میں مقیم پاکستانی آبائی وطن میں اکاﺅنٹ کھول کر سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔امریکہ سے ہر سال تین سے چار بلین ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا جاتا ہے ۔اکاﺅنٹ کھلنے سے اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ،اس سے منی لانڈرنگ کا راستہ بھی رک جائے گا ،پاکستانی چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی رقم اپنے اکاﺅنٹس میں رکھ سکتے ہیں۔ روشن پاکستان بینک اکاﺅنٹ سکیم کے بارے میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں میں اس پروجیکٹ کے حوالے آگاہی پیدا کر رہا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے لوگ جو ہر ہفتے سیاسی تقریبات کرتے ہیں ان کو یا تو معلوم نہیں یا وہ دلچسپی نہیں لے رہے تحریک انصاف امریکہ کے لوگ اگر اپنے عہدوں کی لڑائی اور جھگڑوں سے باہر نکلیں تو روشن پاکستان کے بارے میں پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کرکے اربوں ڈالر پاکستان بھیج سکتے ہیں مگر یہ نام نہاد خود ساختہ اپنی کمیونٹی میں بگاڑ کا سبب بن رہے ہیںوہاں عمران خان کے تبدیلی کے کاز کو بھی بھرپور نقصان پہنچا رہے ہیں ۔روشن پاکستان کو کامیاب کرنے کے لئے تمام پاکستانیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اپنے وطن عزیز کی تعمیروترقی میں حصہ ڈال سکیں۔