نواز شریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کیلیے نیب کا ایف آئی اے کو خط

0
83

اسلام آباد:

نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیلیے کا ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے نواز شریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا ریکارڈ امیگریشن سسٹم میں شامل کیا جائے۔ دوسری جانب ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کا خط ڈی جی ایف آئی اے کو موصول ہوگیا ہے اور نیب خط پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔

اسٹاپ لسٹ کیا ہے؟

 

اسٹاپ لسٹ وہ فہرست ہوتی جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کسی انکوائری، مقدمہ یا تفتیش میں مطلوب شخص کا نام ڈالتا ہے، اس فہرست میں شمولیت کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ملزم ملک سے باہر نہ جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here