لاہور:
دونوں بازوؤں سے محروم اسنوکر پلیئر کی منفرد صلاحیتوں نے دنیا کو حیران کر دیا۔
محمد اکرم پیدائشی طور پر بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود بچپن میں ہی اپنے دل میں اسنوکر کا شوق پالتا رہا۔ چھپ کر تھوڑی سے کھیلنے کی پریکٹس کرتا رہا، مہارت حاصل ہونے پر سمندری کے ایک کلب میں کھیلنے والے دیگر پلیئرز کو چیلنج کرنا شروع کردیا۔
اپنی حیران کن صلاحیتوں کی وجہ سے 32 سالہ محمد اکرم کو سوشل میڈیا پر بھی شہرت حاصل ہوئی، کلب میں کھیلنے کیلیے اس کو ادائیگی نہیں کرنا پڑتی بلکہ دیگر پلیئر اس کو رقم دیتے ہیں۔
محمد اکرم نے دنیا بھر کے اسپیشل افراد کو چیلنج کیا ہے کہ اس انداز میں اسنوکر کھیلنے میں کوئی ان کا مقابلہ کر سکتا ہے تو میدان میں آئے۔