قبائلی اضلاع میں تھری اور فورجی سروسز بحال نہ ہونے پر وفاق سے جواب طلب

0
95

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی تھری جی اور فور جی سروسز بحال نہ ہونے پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی تھری جی اور فور جی سروسز بحال کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا 2016ء سے قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بند ہیں، چھ ماہ سے پٹیشن بھی زیر التوا ہے، ابھی تک کچھ نہیں کیا جاسکا، عدالت وزارت داخلہ کو حکم دے کہ وہ سروس بحال کریں۔

چیف جسٹس نے کہا سابقہ فاٹا کے یہ تمام اضلاع اب خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں، صوبائی حکومت کو یہ عدالت کوئی حکم نہیں دے سکتی اس ملک میں پارلیمنٹ ہے منتخب حکومت ہے، یہ سیاسی فورم نہیں ہے عدالت نہیں جانتی کہ کیوں وہ اجازت نہیں دے رہے؟

 

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اعتراض اٹھایا کہ پٹیشنر کے ایڈریس تو اسلام آباد کے ہیں، ان کو تو یہ سہولت دستیاب ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا سب برابر کے شہری ہیں ایسی بات نہ کریں، گاؤں میں بھی سہولت ملنا اُن کا حق ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here