تیسرا ون ڈے؛ زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

0
130

راولپنڈی:

زمبابوے نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان قومی کرٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کرتے، ہر میچ میں مختلف کمبی نیشن آزمایا ہے اور آج کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عماد وسیم کی جگہ خوشدل شاہ ڈبیو کریں گے جب کہ فخر زمان، وہاب ریاض اور محمد حسنین پلینگ الیون میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، موسیٰ خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here