حماد اظہر اور شبر زیدی ایمنسٹی اسکیم کی کامیابی کیلیے متحرک

0
128

اسلام آباد:

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور نئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی حکومت کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو کامیاب بنانے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی حکومت کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو کامیاب بنانے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں اور تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو ایسٹ ڈکلیئریشن اسکیم 2019 کو کامیاب بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ او ای سی ڈی معاہدہ کے تحت پاکستانیوں کے اثاثہ جات اور دولت کے بارے میں دستیاب شواہد متعلقہ ٹیکس دہندگان کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں جلد ملک بھر میں بھرپور آگاہی و تشہیری مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسٹ ڈکلیئریشن سکیم بارے ایک جامع بْک لیٹ تیار کیا جائیگا جو تمام لارج ٹیکس پیئر یونٹس اور ریجنل ٹیکس آفسز کو ارسال کیا جائے گا جس میں ایسٹ ڈلیئریشن اسکیم بارے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here