فیفا نے پاکستان میں نئی 5 رکنی نارملائزیشن کمیٹی قائم کردی

0
118

کراچی:

فیفا نے ملک میں فٹبال کے معاملات چلانے کیلیے نئی نارملائزیشن کمیٹی قائم کردی۔

فیفا نے فٹبال کے معاملات چلانے کیلیے ملک میں نئی نارملائزیشن کمیٹی قائم کردی، کینیڈا میں مقیم ہارون ملک 5 رکنی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

قائم مقام چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے منیر احمد خان سدھانہ کو بطور ممبر برقرار رکھا گیا ہے،دیگر نامزد ممبران محمد شاہد نیازکھوکھر، سعودعظیم ہاشمی اور حارث عظمت ہیں جب کہ فارغ کیے جانے والے ممبران میں سکندرخٹک، سید حسن نجیب شاہ،کرنل (ر)مجاہد اللہ ترین شامل ہیں۔

چیئرمین حمزہ خان پہلے ہی مستعفی ہوچکے تھے، نئی نارملائزیشن کمیٹی بدھ سے ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے،اس کا مقصد پاکستان فٹبال فیڈریشن کے روزمرہ کے امور چلانا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here