عمران فرحت کے طویل ترین کیرئیر کا اختتام 26 جنوری کو ہوگا

0
451

ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت طویل ترین کیرئیر میں چھبیس جنوری کو  خیبر پختونخواہ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

پاکستان کپ میں عمران فرحت بلوچستان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔عمران فرحت نے 40 ٹیسٹ میچوں میں 2400 رنز اسکور کئے اوپنر نے 58 ایک روزہ میچوں میں 1719 رنز بنائے۔ 7 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں عمران فرحت 76 رنز بناپائے۔

عمران فرحت نے 230 فرسٹ کلاس میچوں میں 15ہزار 790 رنز اسکور کیے۔ 220 لسٹ اے میچز میں بلے بازکے رنز کی تعداد 7401 ہے۔ عمران فرحت نے 69 ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی 1636 اسکورکر رکھا ہے۔

عمران فرحت نے دو ماہ قبل ہی ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا تھا۔ عمران فرحت اب کوچنگ میں نام بنانے کے خواہشمند ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here