پاکستان نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلادیش کو کلین سوئپ کردیا

0
115

لاہور:

پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھی بنگلادیش کو شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان  ویمنز کرکٹ ٹیم نے ہوم گراونڈ پر تاریخ رقم کرتے ہوئے  بنگلہ دیش ویمنزکے خلاف  کلین سوئپ مکمل کردیا۔ تیسرے اور آخری میچ میں گرین شرٹس نے 28رنز سے کامیابی حاصل کرکے  خود کو ریکارڈ بک کا حصہ بنایا۔

قذافی اسٹیٹیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہل بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 117 رنز  اسکورکیے، جویریہ خان نے 48 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی جانب سے جہان آرا عالم نے 3 وکٹ اپنے نام کیں اور رومانہ احمد 2 کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

 

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 89 رنز ہی بناسکی اور یوں پاکستان نے میچ 28 رنز سے اپنے نام کرلیا، بنگلادیش کی جانب سے نگار سلطانہ 30 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ پاکستان کی جانب سے صبا نذیر اور انعم امین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here