بھارت میں ریپبلک ڈے پر ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں، وزیر خارجہ

0
99

اسلام آباد:

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج بھارت میں ریپبلک ڈے کی پریڈ میں ٹینک نہیں بلکہ ٹریکٹر نظر آرہے ہیں کیونکہ دلی کی طرف ہندوستان کے کسان مارچ کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج بھارت کا یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں اور آئین کےتحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہے ہیں، آج بھارت میں ریپبلک ڈے کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں اور دلی کی طرف ہندوستان کے کسان مارچ کررہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت سرکار کی منفی پالیسیوں کے باعث بھارت کی معیشت کی صورتحال بگڑ چکی ہے، بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں، مسلمان،بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں، جمہوریت کی بجائے کالےقوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، آج کےبھارت میں سیکولرازم دبتا ہوا اور ہندوتوا سوچ ابھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کے رویے سے اس کےسارے پڑوسی نالاں ہیں، نیپال،چین،بنگلہ دیش سب کےساتھ بھارت کارویہ بدلاہواہے، بھارت اسی رویے کے باعث تیزی سے اپنے پڑوسی ممالک سے دور ہو رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here