شوبازوں نے پولیس کی وردی بدلی کی مگر اصلاحات کیلئے اقدامات نہ کئے، فردوس عاشق

0
125

لاہور:

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ماضی کے شوبازوں نے پولیس فورس کی وردی تو تبدیل کی مگر پولیس اصلاحات کے لئے کوئی اقدامات نہ کئے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی کے شوبازوں نے پولیس فورس کی وردی تو تبدیل کی مگر پولیس اصلاحات کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں محکمہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ افسران و اہلکاروں کے رویے اور سوچ میں تبدیلی کے لئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عملی اقدامات اٹھاتےہوئے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی ترقیوں کے لئے سروس رولز کی منظوری دے دی۔ ترقیوں کے بعد 21 ایس پیز، 125 ڈی ایس پی (ایگزیکٹو) اور 100 ڈی ایس پی (لیگل) کی تعیناتی سے ناصرف پولیسنگ کا نظام بہتر ہوگا بلکہ برسوں سے ترقی کے منتظر کانسٹیبلز بھی بروقت اگلے عہدوں پر جاسکیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here