تولہ سونا 700 روپے سستا، نرخ 69700 روپے ہوگئے

0
365

کراچی:

فی تولہ اور فی10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب700روپے اور600روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کوفی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے1287ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب700روپے اور600روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور ،اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 69700 روپے اورفی10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 59757 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے870روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 745روپے88پیسے پرمستحکم رہی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here